12 نومبر ، 2012
کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی کے علاقے واٹر پمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے بعد مشتعل افراد نے یوسف پلازہ کے قریب دو بسوں سمیت 3گاڑیوں کو آگ لگادی۔آج فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے چار افراد کی میت کا جلوس شاہراہ پاکستان سے وادیٴ حسین قبرستان لے جایا جارہا تھا کہ سہراب گوٹھ سے قبل واٹر پمپ کے علاقے میں دوسری جانب سے آنے والے جماعت اہل سنت کے لبیک یا رسول کانفرنس کی ریلی جو نشتر پارک جارہی تھی کہ اس دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھگڈر مچ گئی،اور خوف و ہراس پھیل گیاجس کے بعد مشتعل افراد نے 3گاڑیوں کو آگ لگادی ، فائرنگ سے کسیجانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔علاقے میں دکانیں اور کاروبار بند ہوگیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔