Time 01 جون ، 2022
پاکستان

مواچھ گوٹھ سے ملنے والے انسانی ڈھانچے تین افراد کے ہیں: پولیس

انسانی ڈھانچوں کا ڈی این اے کرایا جائے گا جس کے بعد ہی ان کی شناخت ممکن ہوسکے گی: پولیس/ فوٹو جیونیوز
انسانی ڈھانچوں کا ڈی این اے کرایا جائے گا جس کے بعد ہی ان کی شناخت ممکن ہوسکے گی: پولیس/ فوٹو جیونیوز

کراچی: مواچھ گوٹھ کےخالی پلاٹ میں کھدائی کے دوران انسانی ڈھانچے ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس کےمطابق کھدائی کے دوران ملنے والے ڈھانچے تین افراد کے ہیں اور بظاہر یہ ڈھانچے 6 سے 7 سال پرانے معلوم ہوتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ انسانی ڈھانچوں کا ڈی این اے کرایا جائے گا جس کے بعد ہی ان کی شناخت ممکن ہوسکے گی۔

پولیس کےمطابق انسانی ڈھانچوں میں کھوپڑیاں اور دیگر ہڈیاں شامل ہیں۔

مزید خبریں :