Time 02 جون ، 2022
پاکستان

پشاور کے 32 پٹواریوں کو ایک ہی روز میں تبدیل کردیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ضلعی انتظامیہ پشاور نے 32 پٹواریوں کی تقرری و تبادلےکا اعلامیہ جاری کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق 16 پٹواریوں کی تقرری جب کے 16 پٹواریوں کے تبادلےکیے گئے ہیں، تمام پٹواریوں کو ایک ہی روز میں نئے عہدے کا چارج سنبھالنےکے احکامات جاری کیےگئے ہیں۔

پٹواریوں کی تقرری و تبادلے میں سیاسی مداخلت کی افواہیں زیرگردش تھیں، تاہم ضلعی انتظامیہ نے ان افواہوں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ تقرری و تبادلے میرٹ اور معمول کے مطابق کیےگئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنرشفیع اللہ کا کہنا ہےکہ  تبادلہ معمول کی کارروائی ہے،تبادلوں کو غلط رنگ دیا جارہا ہے۔

ادھر انجمن پٹواریان ضلع پشاورکے صدر زرشاد خلیل نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ پٹواریوں کا تبادلہ میرٹ کی بنیاد پرکیا گیا ہے۔

 ن لیگ کے رہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہےکہ عمران خان کا پشاور میں قیام عوام کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے، پٹواریوں کے تبادلےکے لیے 25 سے 30 لاکھ روپے تک وصولی کی مذمت کرتے ہیں، پٹواریوں سے رقم لےکر دھرنےکے لیے جمع کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :