دنیا
13 نومبر ، 2012

ڈیلس :ڈاکٹر عنایت لالانی دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل

ڈیلس :ڈاکٹر عنایت لالانی دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل

ڈیلس. . .. راجہ زاہد اختر خانزادہ/نمائندہ خصوصی … معروف مسلم کمیونٹی رہنما ڈاکٹر عنایت لالانی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کر ادیا گیا،جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیمو کریٹک پارٹی امریکا میں مسلم کاکس کی بنیاد رکھنے والے معروف مسلم کمیونٹی رہنما ڈاکٹر عنایت لالانی کو فورٹ ورتھ کی مسجد کیلئے فنڈ ریزنگ کیلئے منعقدہ ڈنر کی تقریب میں دل کا دورہ پڑا جس کے بعدس ان کو تشویش ناک حالت میں وہاں موجود ڈاکٹروں نے انہیں سی پی آر فراہم کی جس کے بعدانہیں فوری طور پر معروف اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔دریں اثناء ڈاکٹر لالانی کو پڑنے والے دل کے دورہ کی خبر ملتے ہی کمیونٹی کے لوگوں کااسپتال میں تانتا بندھ گیا ۔اسپتال میں موجود ان کے بیٹے نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے اپنے والد کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔ڈیلس میں متحرک مسلم راہنما کی حیثیت سے شناخت رکھنے والے ڈاکٹر عنایت لالانی 70ء کی دہائی میں امریکا منتقل ہو ئے، مسلمانوں کے ساتھ روا امتیازی سلوک پر وہ متحرک ہو ئے اور امریکامیں ایک بڑا اجتماع کیا جس میں15ہزار افراد نے امریکا بھر سے شرکت کی جس سے ڈاکٹر لالانی نے اپنی منفرد شخصیت اور پہچان بنائی۔ڈاکٹر عنایت لالانی امریکی سیاست میں بھی اپنا اثر رکھتے ہیں ۔امریکن ڈیمو کریٹک کاکس کے شریک چیئر مین سید فیاض حسن، ریاست ٹیکساس کے صدر آفتاب صدیقی،معظم سید،راجا مظفر سمیت کمیونٹی کے دہگر رہنماؤں نے اسپتال میں ڈاکٹر عنایت لالانی کی عیادت کی اور ان کے لئے دعائے صحت کی۔ ساؤتھ ایشین ڈیمو کریسی واچ کے راہنماؤں ڈاکٹر قیصر عباس،اٹارنی توصیف کمال،راجہ زاہد اختر خانزادہ،پاکستان پیپلز پارٹی ڈیلس کے عہدیدار مکرم خان،ڈاکٹر غلام نبی،قراقرم تھنکر فورم کے صدر سراج بٹ اور دیگر نے ڈاکٹر عنایت لالانی کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

مزید خبریں :