Time 06 جون ، 2022
کاروبار

ایک سال میں پاکستان کا مجموعی قرض 6 ہزار 625 ارب روپے بڑھا، اسٹیٹ بینک

اپریل 2021میں پاکستان کا مجموعی قرض 37ہزار 79ارب روپے تھا جو مارچ 2022 میں 43 ہزار 995 ارب روپے تک پہنچ گیا— فوٹو : فائل
اپریل 2021میں پاکستان کا مجموعی قرض 37ہزار 79ارب روپے تھا جو مارچ 2022 میں 43 ہزار 995 ارب روپے تک پہنچ گیا— فوٹو : فائل

 ایک سال میں پاکستان کا مجموعی قرض 6 ہزار  625 ارب روپے بڑھ گیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار  کے مطابق پاکستان کا مجموعی قرض ایک سال میں 6ہزار 625 ارب روپے بڑھ گیا۔ اپریل 2021میں پاکستان کا مجموعی قرض 37ہزار 79ارب روپے تھا جو مارچ 2022 میں 43 ہزار 995 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

البتہ اپریل 2022 میں مجموعی قرض 29 کروڑ روپے کمی کے بعد 43ہزار 704ارب روپے ہو گیا۔

پاکستان کا اندرونی قرض اپریل 2022 میں 28 ہزار  913ارب روپے جبکہ بیرونی قرض 14 ہزار  291 ارب روپے تھا۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق جون 2021میں پاکستان کا مجموعی قرض 38 ہزار  705ارب روپے جبکہ جون 2020میں 35ہزار 107ارب روپےتھا۔

مزید خبریں :