پی سی اے اے کا برٹش ائیرویز کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر پروازوں کی معطلی سے متعلق بیان

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی( پی سی اے  اے) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث برٹش ائیرویز کی پروازیں معطل کرنے سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں غلط ہیں۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ برٹش ائیرویز کے اسٹیشن منیجر نے مینجر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد کے لیے پروازیں 15 جون تک جاری رہیں گی۔

تاہم آپریشنل وجوہات کی بنا پر برٹش ائیرویز نے 15 سے 30 جون 2022 تک اسلام آباد کے لیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے پروازوں کی معطلی صرف برٹش ائیرویز کی آپریشنل وجوہات کی بنا پر ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق پاکستان سول ایویشن اتھارٹی نے اسلام آبادائیرپورٹ پر ایوی ایشن فیول فراہم کرنے والے سے بھی رپورٹ لی ہے جس نے تصدیق کی ہے کہ ایندھن کی کوئی کمی نہیں ہے اور فیول اسٹوریج ٹینک فل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برٹش ائیرویز جلد ہی اس حوالے سے وضاحت جاری کرے گی ، اسلام آباد میں برٹش ایئرویز کی مقامی انتظامیہ مینجر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

مزید خبریں :