Time 08 جون ، 2022
دنیا

پب جی کھیلنے سے روکنے پر نوجوان نے والدہ کو قتل کر دیا

لڑکے نے اپنے والد کے پستول سے فائرنگ کر کے والدہ کو قتل کیا: بھارتی میڈیا۔ فوٹو فائل
لڑکے نے اپنے والد کے پستول سے فائرنگ کر کے والدہ کو قتل کیا: بھارتی میڈیا۔ فوٹو فائل

آن لائن پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر ایک نوجوان نے اپنی والدہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے شہر لکھنو سے تعلق رکھنے والا 16 سالہ نوجوان متنازع آن لائن گیم پب جی کھیلنے کا شوقین تھا، نوجوان پب جی گیم کھیل رہا تھا کہ اس کی والدہ نے اسے آن لائن گیم کھیلنے سے روکا جس پر وہ طیش میں آ گیا اور اس نے فائرنگ کر کے اپنی والدہ کو قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان لڑکے کی جانب سے والدہ کو فائرنگ کر کے  قتل کرنے کا واقعہ ہفتے اور  اتوار کی درمیانی شب اس وقت پیش آیا جب لڑکے کی والدہ نے اسے گیم کھیلنے سے روکا، لڑکے نے اپنے والد کے پستول سے فائرنگ کر کے والدہ کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش نوجوان لڑکے نے جھوٹی کہانی گھڑنے کی کوشش بھی کی تاہم لڑکے کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ مارچ میں بھی بھارت کے شہر ممبئی میں تین دوستوں نے پب جی گیم کھیلنے کے تنازع پر ایک شخص کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کر دیا تھا۔

مزید خبریں :