پاکستان
13 نومبر ، 2012

وزیراعظم سارے کام چھوڑ کر کراچی جائیں،صورتحال قابو کریں،مصطفی کمال

 وزیراعظم سارے کام چھوڑ کر کراچی جائیں،صورتحال قابو کریں،مصطفی کمال

اسلام آباد…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور سابق سٹی ناظم کراچی سینیٹر سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم خود پر ایمرجنسی لگائیں اور سارے کام چھوڑ کر کراچی جائیں،کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے اگر کراچی کو کچھ ہوا تو پاکستان نہیں چل سکے گا،کراچی کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ وہاں آگ لگی ہوئی لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی،لہذاٰ ہم وزیراعظم اور مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے سارے کام چھوڑ دیں اور کراچی میں ہفتہ دس دن بیٹھیں اور صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر کراچی میں جاری مجھے صورتحال کو قابو کریں۔

مزید خبریں :