17 فروری ، 2012
واشنگٹن … امریکی ایوان نمائندگان میں بلوچستان کو حق خود ارادیت سے متعلق قرار داد پیش کردی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بلوچ عوام کو اپنے لئے آزاد ملک کا حق حاصل ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں رکن کانگریس ڈینا روہرا باکر نے بلوچستان کو حق خود ارادیت سے متعلق قرار داد پیش کی ہے۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلوچ عوام کو اپنے لئے آزاد ملک کا حق حاصل ہے، بلوچوں کو پاکستان میں سیاسی اور نسلی امتیاز کا سامنا ہے اور انہیں ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے۔ قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان اس وقت ایران، افغانستان اور پاکستان میں تقسیم ہے۔ قرار داد میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں بلوچ عوام پر ظلم کیا جارہا ہے اور امریکا بلوچ عوام پر ظلم کرنے والوں کو ہی اسلحہ اور امداد فراہم کررہا ہے۔