پاکستان
14 نومبر ، 2012

لاہور: حساس ادارے کی کارروائی ولی بابر کے قتل کا اہم ملزم گرفتار

لاہور: حساس ادارے کی کارروائی ولی بابر کے قتل کا اہم ملزم گرفتار

لاہور... لاہور میں حساس ادارے نے کارروائی کرکے جیو نیوز کے رپورٹر کے قتل کے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ملزم ٹاوٴن شپ میں ایک ماہ سے روپوش تھا۔ ملزم وسیم کراچی کا رہائشی ہے جبکہ اس کا تعلق ایک لسانی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے جو پولیس کو ولی بابر کے علاوہ درجنوں مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کراچی سے ظاہر کی جائے گی۔ دوران تلاشی وسیم سے کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا۔ملزم کا ایک ساتھی فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ولی بابر کے قتل کا اہم ملزم پولکا لاہور سے گرفتار ہوچکا ہے۔


مزید خبریں :