پاکستان

ریلویز نے ٹرینوں کےکرائے میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

محکمہ ریلویز نے ٹرینوں کےکرائے میں 10 سے 15 فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمہ ریلویز  نےکرایوں میں اضافےکا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق میل ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔

محکمہ ریلویز نے مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں بھی 10 فی صد اضافہ کیا ہے جب کہ کارگو ٹرینوں کے کرایوں میں 15 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ٹرینوں کےکرایوں میں اضافےکا اطلاق 17 جون 2022 سے ہوگا، محکمہ ریلویز کا کہنا ہےکہ مسافر ٹرینوں کےکرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائےگا۔

گذشتہ روز  لاہور  میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ  ریلوے کا خسارہ کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، 2013 میں جب چارج سنبھالا تھا تو ہمارا ریونیو 18 ارب تھا جو 2018 میں بڑھ کر 50 ارب روپے ہوگیا لیکن دوبارہ آئے ہیں تو ریلوے کا خسارہ 37 ارب ہوچکا ہے۔

مزید خبریں :