Time 14 جون ، 2022
پاکستان

وزیر ریلوے کا زکریا ایکسپریس میں زیادتی سے متاثرہ خاتون کو نوکری دینے کا اعلان

2013 میں جب چارج سنبھالا تھا تو ہمارا ریونیو 18 ارب تھا جو 2018 میں بڑھ کر 50 ارب روپے ہوگیا، سعد رفیق— فوٹو: فائل
2013 میں جب چارج سنبھالا تھا تو ہمارا ریونیو 18 ارب تھا جو 2018 میں بڑھ کر 50 ارب روپے ہوگیا، سعد رفیق— فوٹو: فائل

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایکسپریس ٹرین کے کرائے میں 10 فیصد اور مال گاڑی کے کرائے میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں ریلوے ہیڈکوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق کا کہنا تھاکہ ریلوے کا خسارہ کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، 2013 میں جب چارج سنبھالا تھا تو ہمارا ریونیو 18 ارب تھا جو 2018 میں بڑھ کر 50 ارب روپے ہوگیا لیکن دوبارہ آئے ہیں تو ریلوے کا خسارہ 37 ارب ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مسافر ٹرین کا کرایہ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، ایکسپریس ٹرین کے کرائے میں 10 فیصد اور مال گاڑٰی کے کرائے میں 15 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ ٹرینوں میں کیمرے لگانے کی تجویز زیر غور ہے، زکریا ایکسپریس واقعے کے ذمے داروں کو سزا ضرور ملے گی اور زیادتی سے متاثرہ خاتون کو نوکری بھی دیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ملتان سے کراچی آنے والی بہاؤالدین زکریا ایکسپریس میں عملے کے 3 افراد کی جانب سے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔

مزید خبریں :