پاکستان
14 نومبر ، 2012

وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج

وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے این آر او عمل درآمد کیس میں سوئس حکام کو خط لکھنے پر وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج کر کے کارروائی ختم کر دی۔وزیرقانون عدالت عظمی کا شکریہ ادا کیا۔این آراو عمل درآمد کیس کے سلسلے میں وزیراعظم توہین عدالت کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کی۔ وزیر قانون فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ عدالتی حکم کے مطابق سوئس حکام کو خط بھجوا دیا گیا ہے۔متعلقہ دستاویزات جینوا میں پاکستان کے سفیر کو بھی بھجوا ئی گئیں،9نو مبر کو خط سوئس حکام کو موصول ہو گیا۔ وزیر قانون نے اِس موقع پر خط سے متعلق دستاویزات سپریم کورٹ میں پیش کیں اور کہا کہ عدالتی حکم پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کر دیا ہے۔اب وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس ڈسچارج کیا جائے اوراُن کے خلاف عدالتی کارروائی ختم کی جائے۔سپریم کورٹ نے اپنے آرڈر میں کہا کہ بظاہر این آر او فیصلے کے پیراگراف 178پر عمل درآمد ہو گیا ہے لہٰذا وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج کیا جاتا ہے۔وزیر قانون نے وزیراعظم کے خلاف نوٹس ڈسچارج ہونے پر عدالت کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :