پاکستان
15 جنوری ، 2012

ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی میں اسفند یار ولی کی قرار داد کی حمایت کا فیصلہ

ایم کیو ایم کا قومی اسمبلی میں اسفند یار ولی کی قرار داد کی حمایت کا فیصلہ

کراچی … ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں اسفند یار ولی کی قرار داد کی حمایت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماوٴں نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کو قرار داد کی حمایت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ گورنر ہاوٴس کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ملاقات کی ہے، اس ملاقات میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار اور حیدر عباس رضوی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور موجودہ حالات پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے رحمان ملک کو قومی اسمبلی میں اسفند یار ولی کی جانب سے پیش کی گئی جمہوریت سے متعلق قرار داد کی حمایت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

مزید خبریں :