Time 18 جون ، 2022
پاکستان

قبائلی اضلاع کے فنڈز میں کمی کے بعد وہاں صحت کارڈ سہولت بند کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی

چور ٹولہ قبائلی عوام کے حقوق بھی چوری کرنا چاہتا ہے، وفاقی حکومت فوری قبائلی اضلاع کے صحت کارڈ کیلئے فنڈز فراہم کرے، محمود خان— فوٹو: فائل
چور ٹولہ قبائلی عوام کے حقوق بھی چوری کرنا چاہتا ہے، وفاقی حکومت فوری قبائلی اضلاع کے صحت کارڈ کیلئے فنڈز فراہم کرے، محمود خان— فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کے ترقیاتی فنڈز میں کمی کے بعد وہاں صحت کارڈ سہولت بند کی جارہی ہے۔

محمود خان نے اپنے بیان میں کہا کہ چور ٹولہ قبائلی عوام کے حقوق بھی چوری کرنا چاہتا ہے، وفاقی حکومت فوری قبائلی اضلاع کے صحت کارڈ کیلئے فنڈز  فراہم کرے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ فنڈز دیے جائیں تاکہ قبائلی اضلاع کے عوام کو  صحت کارڈ پلس کی سہولت فراہم کرسکیں۔

مزید خبریں :