Time 20 جون ، 2022
پاکستان

نیب ترامیم سے نواز، شہباز، مریم ، زرداری اور بلاول کے کرپشن کیسز ختم ہوجائیں گے، فواد

حکومت نے خود کو این آر او دے کر احتساب ختم کردیا، نیب ترامیم سے نواز، شہباز، مریم ، زرداری اور بلاول پر سے کرپشن کیسز ختم ہوجائیں گے— فواد چوہدری
حکومت نے خود کو این آر او دے کر احتساب ختم کردیا، نیب ترامیم سے نواز، شہباز، مریم ، زرداری اور بلاول پر سے کرپشن کیسز ختم ہوجائیں گے— فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے خود کو  این آر او دے کر احتساب ختم کردیا، نیب ترامیم سے نواز، شہباز، مریم ، زرداری اور بلاول پر سے کرپشن کیسز ختم ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  اب یہ جو چاہیں گے آزادی سے کریں گے، نیب ترامیم کو چیلنج کرنے کیلئے پٹیشن تیار کرلی ہے۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہےکہ قوم کو ریلیف نہ دینے والوں نے خود کو تیزی سے ریلیف دے دیا، قوم کے لوٹے ہوئے 1200 ارب کے کیسز ختم کیے جارہےہیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 9 ارب ڈالر کے ذخائر رہ گئے ہیں، ملک میں مہنگائی سب کے سامنے ہے، ایک ہی مطالبہ ہے،الیکشن کی تاریخ دی جائے۔

مزید خبریں :