22 جون ، 2022
سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری نے سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی۔
عدالت عالیہ نے بابر غوری کی 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظورکی ہے۔
عدالت نے بابر غوری کو ایک ایک لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرانےکا حکم دیتے ہوئے انہیں14 دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنےکی ہدایت کی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے بابر غوری کی حفاظتی ضمانت 5 جولائی تک منظور کی ہے۔
عدالت میں دائر درخواست میں بابر غوری کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے مؤکل ملک واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔
خیال رہےکہ بابر غوری کے خلاف ایف آئی اے نے بھی منی لانڈرنگ کا کیس درج کر رکھا ہے۔