اداکارہ میرا اپنی فلم سنیما گھروں میں نہ دکھانے پر روپڑیں

فوٹو:اسکرین گریب
فوٹو:اسکرین گریب

پاکستانی اداکارہ میرا اپنی فلم سنیما گھروں میں نہ دکھانے پر روپڑیں، انہوں نے شکوہ کیا کہ سنیما مالکان اور ڈسٹری بیوٹرز غیر معیاری فلموں کو اہمیت دے رہے ہیں۔

کراچی پریس کلب میں معروف اداکارہ میرا نے دل کی باتیں کہہ دیں، بولیں جو فلمیں دیکھنے کے قابل نہیں ہیں انہیں ترجیح دی جارہی ہے جبکہ ان کی فلموں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جارہا ہے۔

معروف اداکارہ نے حکومت سے فنڈز دینے کی اپیل کی تاکہ وہ فلم اکیڈمی بنا کر اپنا ہنر نئے اداکاروں میں منتقل کرسکیں اور ان کے مداحوں کو منفرد آئیڈیاز پر مبنی فلمیں دیکھنے کو ملیں،میرا کا کہنا تھا کہ ان کی عمر سے متعلق ہمیشہ غلط فہمیاں پھیلائی گئی ہیں۔

میرا نے مزید کہا کہ وہ جلد ایک منفرد کردار میں نظرآئیں گی جس کے لیے وہ بلوچی زبان سیکھ رہی ہیں۔

اس کے علاوہ  اداکارہ نے بتایا کہ ان کے چھوٹے بھائی سیدحسین عباس بھی فلمی دنیا میں کیریئر بنانے کیلئے پرامید ہیں۔

مزید خبریں :