23 جون ، 2022
لاہور ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔
پی آئی اے حکام کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر شارجہ سے آنے والی پرواز پی کے 258 سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم پائلٹ نے مہارت کے ساتھ محفوظ لینڈنگ کی جس سے تمام 168 مسافر محفوظ رہے۔
پی آئی اے حکام کا بتانا ہےکہ پرندہ ٹکرانے کے باعث طیارے کو نقصان پہنچا اور اس کا انجن ناکارہ ہوگیا جس سے طیارہ پرواز کے قابل نہیں رہا۔
پی آئی اے حکام کے مطابق کراچی کی انجینئرنگ ٹیم طیارے کا معائنہ کرے گی جس کے بعد ہی نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا۔
پی آئی اے حکام کے مطابق حادثے کے بعد طیارے کا انجن ناکارہ ہونے پر دبئی جانے والی فلائٹ منسوخ کردی گئی ہے۔
ائیرپورٹ ذرائع کا بتانا ہےکہ دو ہفتے کے دوران چار سے زائد طیارے برڈ ہِٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔