بھارتی اداکار ورون دھون کا ابرار الحق کیلئے پیغام

ابرار الحق نے بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار کرن جوہر اور ان کے پروڈکشن ہاؤس پر اجازت کے بغیر گانا نچ پنجابن اپنی فلم میں استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا— فوٹو: فائل
ابرار الحق نے بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار کرن جوہر اور ان کے پروڈکشن ہاؤس پر اجازت کے بغیر گانا 'نچ پنجابن' اپنی فلم میں استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا— فوٹو: فائل

بھارتی اداکار ورون دھون نے پاکستانی گلوکار ابرار الحق کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کی تعریف بھی کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بالی وڈ کے معروف ہدایتکار کے پروڈکشن ہاؤس ’دھرما‘ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم، ’جگ جگ جیو‘ کا ٹریلر ریلیز کیا جس میں ابرارالحق کا 2002 میں ریلیز ہونے والا مشہور گانا ’نچ پنجابن‘ کو تھوڑا تبدیل کرکے استعمال کیا گیا۔

بعد ازاں پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار کرن جوہر اور ان کے پروڈکشن ہاؤس پر اجازت کے بغیر گانا 'نچ پنجابن' اپنی فلم میں استعمال کرنے کا الزام لگایا۔

 ابرارالحق نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ میں نے اپنا گانا ’نچ پنجابن‘ کسی بھارتی فلم کو نہیں بیچا اور اس کے ہرجانے کے دعوے کے لیے میں عدالت جانے کا حق رکھتا ہوں۔

تاہم بعد ازاں T-Series نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ T-Series نے گانے کے حقوق قانونی طور پر حاصل کیے ہیں اور  یہ لالی وڈ کلاسکس کے یوٹیوب چینل پر بھی دستیاب ہے جو کہ پنجابی گانوں کو محفوظ کرنے والی کمپنی 1Moviebox کی ملکیت ہے۔

بعد ازاں کرن جوہر نے فلم میں گانے کا کریڈٹ ابرار الحق کو بھی دے دیا تھا۔

اب اسی حوالے سے ایک انٹرویو میں ورون دھون نے کہا کہ ’میں ابرار جی کو یہی کہنا چاہوں گا کہ انہوں نے اورینجل گانا بہت بہترین گایا، ہمیں بہت اچھا لگا، جو ہماری میوزک کمپنی ہے اس نے گانے کے حقوق خریدے اور اب یہ گانا کافی اچھا چل رہا ہے ، شکریہ ابرار۔‘


مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM