ایم ڈی اےکا کم آمدنی والوں کیلئے فلیٹ پروجیکٹ 16سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی: ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کم آمدنی والوں کے لیے فلیٹ کا پروجیکٹ 16سال گزرنےکے باوجود مکمل کرنے میں ناکام ہے۔

ایم ڈی اے کے نظر ثانی شدہ پیمنٹ شیڈول کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ فلیٹ کی قیمت کا 84 فیصد حصہ ادا کیا جاچکا ہے، نظر ثانی شدہ پیمنٹ شیڈول کے تحت 16 فیصد سے زائد رقم مانگی جارہی ہے۔

عدالت نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو درخواست گزارکے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے ڈی جی ایم ڈی اے اور ڈپٹی ڈائریکٹر سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

مزید خبریں :