دنیا
Time 26 جون ، 2022

کئی ہفتوں کی شدید لڑائی کے بعد روس نے یوکرین کے ایک اور اہم شہر پر قبضہ کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کئی ہفتوں کی شدید لڑائی کے بعد روس نے یوکرین کے ایک اور اہم شہر سیو یر وڈونیسک پر قبضہ کرلیا۔

 ساحلی شہر ماریوپول کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد روس کی یہ دوسری اہم کامیابی ہے۔

سیو یر وڈونیسک شہر ہر طرف تباہی کا منظر پیش کررہا ہے، شہرکا انفرااسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے۔

شہر کے میئر نے سیو یر وڈونیسک  پر روسی قبضے کی تصدیق کردی ہے، شہر پر قبضے کو روس کی بڑی اور اہم اسٹریٹیجک فتح قرار دیا جارہا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلینسکی نے ایک مرتبہ پھر روس کے قبضے سے تمام شہر واپس لینےکے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

مزید خبریں :