ہر اسکریچ کارڈ پر 5 روپے اضافی وصولی، کمپنی کا مؤقف سامنے آگیا

پاکستان میں آپریٹ کرنے والی ایک غیر ملکی موبائل کمپنی نے اخراجات میں اضافے کو جواز بنا کر صارفین سے 5 روپے اضافی وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے— فوٹو: فائل
پاکستان میں آپریٹ کرنے والی ایک غیر ملکی موبائل کمپنی نے اخراجات میں اضافے کو جواز بنا کر صارفین سے 5 روپے اضافی وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے— فوٹو: فائل

پاکستان میں آپریٹ کرنے والی ایک غیر ملکی موبائل کمپنی نے اخراجات میں اضافے کو جواز بنا کر صارفین سے ہر بار اسکریچ کارڈ کے ذریعے بیلنس ری چارج کرنے پر اضافی 5 روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے موبائل آپریٹر کی جانب سے صارفین کو ایک ایس ایم ایس بھیج کر آگاہ کیا گیا۔

اس ایس ایم ایس میں کہا گیا کہ ’اخراجات بڑھنے کے باعث 30 جون 2022 سے اسکریچ کارڈ کے ذریعے کیے جانے والے ہر ری چارج پر 5 روپے کی کٹوتی کی جائے گی۔‘

ہر اسکریچ کارڈ پر 5 روپے اضافی وصولی، کمپنی کا مؤقف سامنے آگیا

اس حوالے سے جیو ڈیجیٹل کے رابطہ کرنے پر کمپنی کے ایک نمائندے نے ’ٹوئٹر چیٹ‘ پر بتایا کہ ’یہ صرف اسکریچ کارڈ پر فلیٹ 5 روپے اضافی چارج کیے جائیں گے جبکہ آن لائن یا ایزی لوڈ کی صورت میں یہ پانچ روپے چارج نہیں ہوں گے۔ ‘

جب نمائندے سے پوچھا گیا کہ کیا کارڈ ری چارچ کرنے پر جی ایس ٹی کی مد میں کاٹی جانے والی رقم اس کے علاوہ ہوگی ؟ تو اس پر نمائندے نے کہا کہ یہ اضافی 5 روپے جی ایس ٹی کی مد میں کاٹی جانے والی رقم کے علاوہ ہوگی۔

جب نمائندے سے سوال کیا گیا کہ پانچ روپے کی کٹوتی کتنے روپے تک کا کارڈ ری چارج کرنے پر ہوگی؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ جتنی بھی مالیت کا کارڈ ہو، ہر اسکریچ کارڈ سے ہونے والے ری چارج پر یکساں طور پر 5 روپے صارف سے وصول کیے جائیں گے۔

کمپنی کے نمائندے سے ہونے والی چیٹ کا عکس
کمپنی کے نمائندے سے ہونے والی چیٹ کا عکس

مزید خبریں :