انسان اور آکٹوپس کے دماغ میں مشابہت نے سائنس دانوں کو حیران کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انسان اور  آکٹوپس کے دماغ  کی مشترکہ خصوصیات نے سائنس دانوں کو حیران کردیا ہے۔

آکٹوپس کو بغیر ریڑھ کی ہڈی والے جانداروں میں سب سے زیادہ ذہین سمجھا جاتا ہے۔

 ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ انسان اور  آکٹوپس کے دماغ میں موجود کچھ جینز مشترک ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ انسانی جینوم میں بڑی تعداد میں جینز ہوتے ہیں جنہیں ہم ٹرانسپوسن یا جمپنگ جینز کہتے ہیں، یہ جینز خود کو نقل کرسکتے ہیں اور انسانی جینوم کےگردگھوم سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آکٹوپس کا دماغ مختلف حوالوں سے انسانی دماغ کی کئی خصوصیات سے مشابہت رکھتا ہے۔

تحقیق میں بات سامنے آئی کہ  جمپنگ جینز انسانوں کے علاوہ  آکٹوپس کی2 اقسام میں بھی فعال ہوتے ہیں، ان میں سے ایک قسم عام آکٹوپس کی ہے اور  دوسری قسم کیلی فورنین آکٹوپس کی ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اکثر سائنس دانوں کا کہنا ہےکہ ٹرانسپوسن یا جمپنگ جینز کا تعلق سیکھنے، یادداشت اور دیگر سوچنے سمجھنےکی صلاحیت سے ہے۔

یہ جینز آکٹوپس کے ذہین ہونے کی وجہ ہے، ان جمپنگ جینز کے ذریعے ہم اس جاندار کی ذہانت کو مزید بہتر طریقے سے سمجھ سکتے ہیں۔

مزید خبریں :