Time 01 جولائی ، 2022
کھیل

انڈورا کی خاتون کوہ پیما کی پاکستان میں موجود براڈ پیک پر پیش قدمی جاری

یورپی ملک انڈورا کی خاتون کوہ پیما اسٹیفی ٹروگیوٹ کی پاکستان میں موجود دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر پیش قدمی جاری ہے—فوٹو:سٹیفی ٹروگیوٹ
یورپی ملک انڈورا کی خاتون کوہ پیما اسٹیفی ٹروگیوٹ کی پاکستان میں موجود دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر پیش قدمی جاری ہے—فوٹو:سٹیفی ٹروگیوٹ

یورپی ملک انڈورا کی خاتون کوہ پیما اسٹیفی ٹروگیوٹ کی پاکستان  میں موجود دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی  براڈ پیک پر پیش قدمی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیفی ٹروگیوٹ براڈ پیک کے کیمپ ٹو پر پہنچ گئی ہیں۔

یورپی کوہ پیما 8051 میٹر اونچی براڈ پیک کو مصنوعی آکسیجن کے بغیر سر کریں گی جس کے بعد وہ کے ٹو بھی سر کرنے کا  ارادہ رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انڈورا کی خاتون کوہ پیما اسٹیفی ٹروگیوٹ آکسیجن کے بغیر' کے ٹو' اور 'براڈ پیک 'سر  کرنے پاکستان پہنچی تھیں۔

 اسکردو پہنچنے کے بعد اسٹیفی نے پاکستانی مرحوم کوہ پیما محمد علی سدپارا کی فیملی سے ملاقات بھی کی تھی۔

مزید خبریں :