03 جولائی ، 2022
کراچی کے علاقے بلدیہ میں بھائی نے بھائی کو پیسوں کے معاملے پر گلا کاٹ کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق بلدیہ کے علاقے میں رانگڑ محلہ کے ایک گھر سے علی نواز نامی شخص کی تین چار روز پرانی گلا کٹی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق علی نواز نامی شخص گھر میں اکیلا رہتا تھا اور اس کا خاندان سکرنڈ شہر میں رہائش پذیر ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر تھا جس نے کچھ عرصہ قبل مکان فروخت کیا تھا جس کے پیسوں کے معاملے پر اس کا بھائی سے جھگڑ ا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا بھائی سکرنڈ سے کراچی آیا اور علی نواز کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔