پاکستان
18 فروری ، 2012

لاہور: کھاڑک فیکٹری مالکان کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور…ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے کھاڑک میڈیسن فیکٹری کے مالکان کی عبوری ضمانت میں مزید دو دن کی توسیع کر دی۔سیشن کورٹ میں ڈیوٹی جج چودھری نذیر احمد چھٹی پر ہیں اس لئے تینوں ملزمان کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خضر حیات سیال کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم ظہیر، زبیر اور ظفر کی عبوری ضمانت میں 20 فروری تک توسیع کر دی ملتان روڈ پر نیو ٹاوٴن میں واقع میڈیسن فیکٹری میں 6 فروری کو دھماکے سے 24 افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :