مس مارول سیریز : فواد خان کی انٹری نے مداحوں کو خوش کردیا

فواد خان کی انٹری کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کے دلچسپ تبصروں کا سلسلا بھی شروع ہو گیا ہے — فوٹو: سوشل میڈیا
فواد خان کی انٹری کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کے دلچسپ تبصروں کا سلسلا بھی شروع ہو گیا ہے — فوٹو: سوشل میڈیا

مداحوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، مس مارول سیریز میں آخرکار پاکستانی اداکار فواد خان کی بھی انٹری ہوگئی۔

فواد خان کی انٹری پر مداح نہ صرف پرجوش ہیں بلکہ کھل کر سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار بھی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ 

مس مارول سیریز میں پاکستانی ستاروں ثمینہ احمد، مہوش حیات اور نمرہ بُچہ نے بھی  اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جنہیں شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے تاہم مداحوں کی جانب سے فواد خان کی انٹری کا بھی بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا۔

سیریز میں پاکستانی ستاروں ثمینہ احمد، مہوش حیات اور نمرہ بچہ نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں — فوٹو: سوشل میڈیا
سیریز میں پاکستانی ستاروں ثمینہ احمد، مہوش حیات اور نمرہ بچہ نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں — فوٹو: سوشل میڈیا

مس مارول میں فواد خان کے کردار کی تصویری جھلک جاری ہونے بعد فواد خان کے مداح بے صبری سے اپنے پسندیدہ اداکار کو سیریز میں کردار ادا کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے بے چین ہو گئے تھے۔

گذشتہ قسط میں فواد خان کے کردار کی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر کی جھلک جاری کی گئی تھی — فوٹو: سوشل میڈیا
گذشتہ قسط میں فواد خان کے کردار کی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر کی جھلک جاری کی گئی تھی — فوٹو: سوشل میڈیا 

مس مارول سیریز میں فواد خان، حسن کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کمالا کے دادا ہیں۔ گذشتہ قسط میں فواد خان کے کردار کی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر کی جھلک جاری کی گئی تھی جس میں فواد خان (حسن) ایک چھوٹی سی بچی کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے تھے۔

مس مارول سیریز میں فواد خان، حسن کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کمالا کے دادا ہیں — فوٹو:سوشل میڈیا
مس مارول سیریز میں فواد خان، حسن کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کمالا کے دادا ہیں — فوٹو:سوشل میڈیا

مس مارول سیریز کی پانچویں قسط میں آخرکار مداحوں کا یہ طویل انتظار اپنے اختتام کو پہنچا ہے اور وہ فواد خان کو  اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

مس مارول سیریز کی پانچویں قسط میں آخرکار مداحوں کا یہ طویل انتظار اپنے اختتام کو پہنچا ہے — فوٹو: سوشل میڈیا
مس مارول سیریز کی پانچویں قسط میں آخرکار مداحوں کا یہ طویل انتظار اپنے اختتام کو پہنچا ہے — فوٹو: سوشل میڈیا

فواد خان کی انٹری کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے جن میں سے کچھ یہ ہیں:

خیال رہے کہ مس مارول کو امریکا سمیت دنیا بھر میں 8 جون کو ڈزنی پلس پر ریلیز کیا گیا ہے تاہم پاکستان میں مذکورہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے سنیما گھروں میں قسط وار دکھایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :