پاکستان
Time 10 جولائی ، 2022

ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے اجتماعات کا سلسلہ جاری

مسلمان نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی پیش کریں گے— فوٹو: فائل
مسلمان نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی پیش کریں گے— فوٹو: فائل

ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جاری ہے اور مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔

عیدگاہوں میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جا رہی ہے جس کے بعد سارے گلے شکوے اور شکایات بھلا کر سب ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید مل رہے ہیں اور پھر حسبِ توفیق سنتِ ابراہیمی ادا کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کر رہے ہیں ۔

متعلقہ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قربانی کے بعد آلائشوں کو ٹھیک طریقے سے ٹھکانے لگائیں تاکہ علاقے میں تعفن نہ پھیلے اور بارش کی وجہ سے یہ آلائشیں بیماریوں کی وجہ نہ بنیں۔

پنجاب میں قربانی کےجانوروں کی باقیات کو مخصوص جگہ کے علاوہ پھینکنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  پابندی دفعہ 144کے تحت 10 سے13 جولائی تک نافذ رہےگی۔

ادھر موسمیاتی ماہرین نے اعلان کیا ہے کہ عید کے تینوں دن کراچی سمیت ملک بھر میں بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :