پاکستان
Time 10 جولائی ، 2022

صدر اور وزیراعظم کی جانب سے عید الاضحیٰ پرقوم اورعالم اسلام کو مبارکباد

عیدالاضحیٰ پر مشکلات کے شکار بھائیوں بہنوں کی مدد کی جائے: وزیراعظم فوٹو: فائل
عیدالاضحیٰ پر مشکلات کے شکار بھائیوں بہنوں کی مدد کی جائے: وزیراعظم فوٹو: فائل

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نےعید الاضحیٰ کے موقعے پر قوم اورعالم اسلام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

صدرمملکت نے کہا کہ وطن عزیز معاشی لحاظ سے مشکلات سے دوچار ہے، کوئی بھی قوم ایثار اور قربانی کے جذبے کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر مشکلات کے شکار بھائیوں بہنوں کی مدد کی جائے۔

وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے اور اس حوالے سے متعلقہ ادارے مستعدی سے اپنے فرائض انجام دیں۔

کورونا وبا کے پیش نظر انہوں نے  عوام سے اپیل کی کہ عوام کورونا وبا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر  پر عمل کریں۔

مزید خبریں :