17 نومبر ، 2012
نیویارک… بوسنین نژاد امریکی شہری کو 2009 میں نیویارک سب وے میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنادی گئی ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 2009 میں ایک بوسنیننژاد امریکی شہری عدیس میدون جانین نے نیویارک کے سب وے میں خود کش دھماکہ کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنادی۔ 34 سال کے عدیس میدون جانین کو عمر قید کی سزا بروک لین کی فیڈرل کورٹ میں سنائی گئی۔ عدیس کا خاندان 1990 کی سربیا جنگ کے دوران امریکہ آیا تھا۔ عدیس پر اس حملے کی منصوبہ بندی کے علاوہ امریکی فوجی اہلکار کو قتل کرنے اور القاعدہ سے دہشتگردی کی تربیت لینے کا مجرم بھی ٹھہرایا جاچکا تھا ۔عدیس کو جنوری 2010 میں نیویارک سے گرفتار کیا گیا تھا۔