Time 14 جولائی ، 2022
پاکستان

ضمنی انتخابات میں کوئی ادارہ مداخلت نہیں کر رہا: رانا ثنااللہ

الزام لگانا عمران خان کی عادت ہے، وہ پہلے یہ بتائیں کہ 2018 میں مسٹر ایکس کیا کر رہا تھا: وفاقی وزیر داخلہ/ فائل فوٹو
الزام لگانا عمران خان کی عادت ہے، وہ پہلے یہ بتائیں کہ 2018 میں مسٹر ایکس کیا کر رہا تھا: وفاقی وزیر داخلہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر  داخلہ رانا ثنااللہ نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں اداروں کی مداخلت سے متعلق پی ٹی آئی کے الزامات کو مسترد کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ضمنی انتخابات میں کوئی ادارہ مداخلت نہیں کر رہا، الزام لگانا عمران خان کی عادت ہے، وہ پہلے یہ بتائیں کہ 2018 میں مسٹر ایکس کیا کر رہا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ آزاد نقل و حرکت اور عزت ہر شہری کا ناقابل تنسیخ حق ہے  جو کسی پر بلاوجہ چِلائے گا وہ شرارت کا مرتکب ہوگا اور اس کے خلاف ایکشن لیں گے۔ 

وزیر داخلہ نے دعویٰ  کیا کہ ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ 20 میں سے 16 نشستیں جیت لے گی۔


مزید خبریں :