Time 13 جولائی ، 2022
پاکستان

فواد چوہدری کا پنجاب کے ضمنی انتخابات میں بڑی فتح کا دعویٰ

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما  فواد چوہدری نے  پنجاب کے ضمنی انتخابات میں بڑی فتح کا دعویٰ کردیا۔

گزشتہ روز جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کا سمندر اِس وقت پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ کوئی دھاندلی کامیاب نہیں ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے ضمنی الیکشن جیتے گی ،آج میں نے فیصل آباد،لاہور،شیخوپورہ کا دورہ کیا۔ باقی حلقوں میں بھی رابطے کیے۔ ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کے حق میں ون سائیڈڈ ہوں گے۔

خیال رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوگا، یہ نشستیں پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔


مزید خبریں :