کھیل
Time 15 جولائی ، 2022

اولمپکس گولڈ میڈلسٹ مو فرح کو اسمگل کرکے برطانیہ لائے جانے کی تحقیقات کا آغاز

مو فرح کے مطابق انہیں آٹھ نو سال کی عمر میں صومالیہ سےگھر کے کاموں کیلئے اسمگل کرکے برطانیہ لایا گیا/فائل فوٹو
مو فرح کے مطابق انہیں آٹھ نو سال کی عمر میں صومالیہ سےگھر کے کاموں کیلئے اسمگل کرکے برطانیہ لایا گیا/فائل فوٹو

میٹرو پولیٹن پولیس نے برطانوی ایتھلیٹ اور دو بار اولمپکس گولڈ میڈلسٹ مو فرح کو بچپن میں غیر قانونی طورپر  برطانیہ لائے جانے کے انکشاف کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

39 سالہ ایتھلیٹ نے برطانوی نشریاتی ادارے کی ڈاکیومنٹری میں انکشاف کیا تھاکہ ان کا اصل نام حسین عبدی کاہن ہے اور انہیں 8 یا 9 سال کی عمر میں صومالیہ سےگھر کے کاموں کے لیے اسمگل کرکے برطانیہ لایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ مو فرح برطانیہ کی جانب سے اولمپکس مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے دو بار گولڈ میڈل اپنے نام کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :