3 پہیوں والی یہ منفرد الیکٹرک گاڑی سولر انرجی پر دوڑتی ہے

یہ گاڑی فی الحال پروٹوٹائپ ہے اور کمرشل ماڈل جلد متعارف کرایا جائے گا / فوٹو بشکریہ ایپٹیرا موٹرز
یہ گاڑی فی الحال پروٹوٹائپ ہے اور کمرشل ماڈل جلد متعارف کرایا جائے گا / فوٹو بشکریہ ایپٹیرا موٹرز

یہ منفرد نظر آنے والی الیکٹرک گاڑی دیکھنے میں اسپیس شپ کی طرح ہے مگر یہ اڑنے کی بجائے سڑک پر دوڑتی ہے۔

3 پہیوں کی یہ گاڑی درحقیقت سولر انرجی پر چلتی ہے اور متعدل استعمال پر اسے کبھی چارج کرنے کی ضرورت نہیں۔

کم از کم امریکی کمپنی ایپٹیرا موٹرز کا تو یہی دعویٰ ہے۔

اس گاڑی کو ایلفا نام دیا گیا ہے اور صرف سولر انرجی ہی اسے طاقت فراہم کرنے کا واحد ذریعہ نہیں بلکہ کسی الیکٹرک گاڑی کی طرح ضرورت پڑنے پر اسے چارج بھی کیا جاسکتا ہے۔

الیکٹرک چارج پر یہ گاڑی ایک ہزار میل تک کا فاصلہ طے کرسکتی ہے مگر اس کا انحصار بیٹری پیک پر ہوگا۔

یہ 3 پہیوں کی گاڑی ہے / فوٹو بشکریہ ایپٹیرا موٹرز
یہ 3 پہیوں کی گاڑی ہے / فوٹو بشکریہ ایپٹیرا موٹرز

ویسے کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ گاڑی سولر پینلز سے ہی اتنی بجلی بناسکتی ہے جو اسے روزانہ 70 کلومیٹر تک چلانے کے لیے کافی ہوگی۔

کمپنی کے شریک بانی کرس انتھونی نے بتایا کہ اس میں موجود ہماری 'نیور چارج ٹیکنالوجی' کی بدولت اسے سورج کی روشنی سے چلایا جاسکتا ہے اور بیٹری پیک تک سولر انرجی پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

اس گاڑی میں کیمپنگ کا انتظام بھی ہے جبکہ ڈیوائسز کو بھی سولر انرجی سے چارج کیا جاسکتا ہے۔

اس گاڑی کی قیمت 25 ہزار 900 ڈالرز سے شروع ہوگی جسے کمپنی کی ویب سائٹ پر ریزرو کرایا جاسکتا ہے۔

اسے کمپنی کی ویب سائٹ سے ریزرو کرایا جاسکتا ہے / فوٹو بشکریپ ایپٹیرا موٹرز
اسے کمپنی کی ویب سائٹ سے ریزرو کرایا جاسکتا ہے / فوٹو بشکریپ ایپٹیرا موٹرز

اس کے مختلف ماڈلز ہیں، بیسک ماڈل میں 250 میل تک سفر کی سہولت فراہم کرنے والی بیٹری موجود ہے جبکہ ایک ہزار میل بیٹری والی گاڑی کے لیے مزید 57 ہزار ڈالرز خرچ ہونا ہوں گے۔

فی الحال تو یہ پروٹوٹائپ ہے مگر کمپنی اس کا کمرشل ماڈل جلد صارفین کو فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

کمپنی کو توقع ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث لوگ اس منفرد گاڑی میں زیادہ دلچسپی لیں گے۔

مزید خبریں :