Time 18 جولائی ، 2022
پاکستان

ضمنی انتخابات میں جیت: عمران خان نےکورکمیٹی اجلاس میں زردہ اور مٹھائی تقسیم کرائی

گزشتہ روز پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں میں سے 15 پر کامیابی حاصل کی، ن لیگ 4 سیٹیں جیت سکی— فوٹو: پی ٹی آئی آفیشل
گزشتہ روز پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں میں سے 15 پر کامیابی حاصل کی، ن لیگ 4 سیٹیں جیت سکی— فوٹو: پی ٹی آئی آفیشل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں جیت پر کورکمیٹی اجلاس میں مٹھائی تقسیم کرائی۔

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت کے بعد کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت عمران خان نے کی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کورکمیٹی اجلاس میں مٹھائی اور گھر میں بنا زردہ بھی تقسیم کرایا اورکہا کہ خصوصی طورپربنوایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیاسی، قانونی اور انتظامی معاملات سے متعلق کمیٹی قائم کی گئی جس میں اسدعمر، بابر اعوان، محمودالرشید، اسلم اقبال اور اعجاز چوہدری شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

مزید خبریں :