پاکستان
Time 19 جولائی ، 2022

گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی بلند شرح کہاں رہی؟

گزشتہ روز لاہور میں کورونا کی شرح 5.88 فیصد، حیدرآباد 4.95، پشاور 3.26 اور کراچی میں 3.46 فیصد رہی/ فائل فوٹو
گزشتہ روز لاہور میں کورونا کی شرح 5.88 فیصد، حیدرآباد 4.95، پشاور 3.26 اور کراچی میں 3.46 فیصد رہی/ فائل فوٹو

قومی ادارہ صحت نے گزشتہ روز کورونا وائرس کی مثبت شرح کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ روز گلگت میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 14.29 فیصد ریکارڈ کی گئی جو ملک بھر میں سب سے زیادہ تھی۔

گزشتہ روز لاہور میں  کورونا  کی شرح 5.88 فیصد، حیدرآباد 4.95، پشاور 3.26 اور کراچی میں 3.46 فیصد  رہی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ روز ملتان میں کورونا کی شرح 2.58، گجرات 1.12، میرپورآزادکشمیر 1.92،  بہاولپور 3 اور اسلام آباد میں 4.33 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ صحت نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی اپیل  کی ہے۔

مزید خبریں :