Time 20 جولائی ، 2022
کھیل

گال ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس، شاہد آفریدی کی عبداللہ شفیق سے متعلق پیشگوئی

سری لنکا کے خلاف پاکستان کی جیت میں عبداللہ شفیق کی 408 گیندوں پر 160رنز کی اننگز نے اہم کردار ادا کیا۔ فوٹو فائل
سری لنکا کے خلاف پاکستان کی جیت میں عبداللہ شفیق کی 408 گیندوں پر 160رنز کی اننگز نے اہم کردار ادا کیا۔ فوٹو فائل

سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس پر قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے عبد اللہ شفیق سے متعلق ایک بیان جاری کیا ہے۔

پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی، پاکستان کی جیت میں عبداللہ شفیق کی 408 گیندوں پر 160رنز کی اننگز نے اہم کردار ادا کیا اور عبداللہ شفیق میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کی جیت پر سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ناقابل یقین ٹیسٹ میچ، عبداللہ شفیق کی شاندار کاکردگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، یہ اننگز عبداللہ شفیق کو ایک بڑا اسٹار بنائے گی۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے مزید لکھا کہ پوری ٹیم اور میجمنٹ شاندار فتح پر مبارکباد کی مستحق ہے اور سری لنکا کو بھی اچھا مقابلہ کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے۔

مزید خبریں :