18 نومبر ، 2012
ممبئی…ممبئی میں بال ٹھاکرے کی چتا کو شیوا جی پارک میں آگ لگا دی گئی،ہند وانتہا پسند رہنمابال ٹھاکرے کی آخری رسومات کے موقع پرشیوسینا کے کارکنوں سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ آخری رسومات کے موقع پر ممبئی شہر میں غیر معمولی سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ایک اندازے کے مطابق 20 لاکھ سے زائد افراد بال ٹھاکرے کے آخری رسومات کے موقع پر جمع ہیں،بھارت کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب عوام کے سامنے کسی کی چتا آگ لگائی جائے گی۔