عاصم اظہر کے گانے ’حبیبی‘ پر فیضان شیخ اور ماہم کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

گلوکار عاصم اظہر کا گانا’حبیبی‘ ریلیز ہوتے ہی عوام میں مقبول ہوگیا ہے۔

اداکار فیضان شیخ نے اپنی اہلیہ ماہم عامر اور دوستوں کے ہمراہ عاصم اظہر کے گانے پر ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار فیضان شیخ اپنی اہلیہ ماہم عامر  اور اپنے دو ستوں کے ساتھ عاصم اظہر کے گانے 'حبیبی' پر ڈانس کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین فیضان شیخ اور ماہم عامر سمیت ان کے دوستوں کے ڈانس کو پسند کررہے ہیں۔

مزید خبریں :