Time 22 جولائی ، 2022
پاکستان

عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے۔ 

شہباز گل نے کچھ دیر پہلے ایک بیان میں کہا تھا کہ عمران خان نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو نہیں کی۔ 

تاہم جیو نیوز کے نمائندے اعظم ملک سے عمران خان نے خصوصی گفتگو کی اور اس موقع کی تصویر بھی سامنے آئی ہے۔

دوسری جانب جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کھڑی ہو جائے تو سرکاری ملازم سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، جس طرح لوگ ضمنی انتخاب میں باہر آئے اس پر حیران ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ نیوٹرلز کو کہا تھا جب عوام نکلے گی تو سب کو سمجھ آ جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ لاہور کو چھوڑوں گا نہیں، ہفتے میں 2 دن قیام کیا کروں گا، حماد اظہر کو تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سونپی جائے گی، یاسمین راشد بہت اچھی اور متحرک ہیں لیکن ان کے طبی معاملات ہیں۔

مزید خبریں :