دنیا
15 جنوری ، 2012

چین نے خیرسگالی کے 2 سفیر پانڈا فرانس بھیج دیئے

چین نے خیرسگالی کے 2 سفیر پانڈا فرانس بھیج دیئے

بیجنگ … چین نے خیر سگالی کے 2سفیر پانڈا فرانس بھیج دیئے ہیں۔ معدومیت کے خطرے سے دوچار پانڈا کی جوڑی 10 سال تک فرانس میں رہے گی۔ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کے تحت پانڈا کی جوڑی تحقیق اور افزائش نسل کے لئے فرانس بھیجی گئی ہے۔ چین کے شہر چینگ ڈو سے خصوصی کارگو پرواز پانڈا ایکسپریس انہیں لے کر فرانس روانہ ہوئی۔ دونوں پانڈا 2008 میں صوبہ سی چو آن کے پانڈا کنزرویشن اینڈ ریسرچ سینٹر میں پیدا ہوئے اور وہیں پلے بڑھے ہیں۔ انہیں فرانس کے beauval زو میں 6 ایکڑ رقبے پر مشتمل احاطے میں رکھا جائے گا جہاں چینی اسٹائل کے پگوڈا بھی بنائے گئے ہیں۔

مزید خبریں :