Time 26 جولائی ، 2022
پاکستان

گرین لائن بس سروس آج دوپہر 12 بجے تک بحال کرنے کی کوشش

پیر کو بھی شدید بارشوں کی پیشن گوئی اور کئی مقامات پر ٹریک زیرآب ہونے کی وجہ سے آپریشن پورا دن بند رہا__فوٹو فائل
پیر کو بھی شدید بارشوں کی پیشن گوئی اور کئی مقامات پر ٹریک زیرآب ہونے کی وجہ سے آپریشن پورا دن بند رہا__فوٹو فائل

کراچی میں سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنے والی گرین لائن بس سروس کا دو روز سے بند آپریشن آج دوپہر 12 بجے تک بحال ہونے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق حالیہ تیز بارشوں کے دوران کئی اسٹیشن اور طویل ٹریک زیر آب آ جانے کی وجہ سے گرین لائن بس سروس کے آئی ٹی سسٹم میں خلل پیدا ہوگیا تھا۔

 ترجمان بی آر ٹی ایس کے مطابق گرین لائن بس سروس کی آپریشن ٹیمیں سروس کے آئی ٹی سسٹم کو بحال کرنے میں مصروف ہیں۔ چونکہ یہ ایک حساس اسٹرکچر ہے، اس لیے اس کی بحالی کے لیے مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

ترجمان کے مطابق آپریشن انشاء اللہ آج دوپہر 12 بجے سے شروع ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ اتوار کو شدید بارشوں کے بعد گرین لائن بس سروس کا آپریشن قبل از وقت بند کر دیا گیا تھا۔

پیر کو بھی شدید بارشوں کی پیشن گوئی اور کئی مقامات پر ٹریک زیرآب ہونے کی وجہ سے آپریشن پورا دن بند رہا۔

مزید خبریں :