25 مئی ، 2022
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کراچی میں نمائش چورنگی پر احتجاج کے باعث گرین لائن بس سروس کو محدود کر دیا گیا۔
ترجمان گرین بس سروس کے مطابق گرین لائن کی بسیں اب پٹیل پاڑہ تک چلائی جارہی ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹاؤن اور دیگر اسٹیشن سے آنے والے مسافروں کو پٹیل پاڑا پر اتارا جا رہا ہے اور سرجانی ٹاؤن و نیو کراچی جانے والے شہری پٹیل پاڑا سے گرین بس میں سوار ہوسکتے ہیں۔