کاروبار
18 فروری ، 2012

جولائی تا جنوری: جاری کھاتوں کے خسارے میں 27 گنا اضافہ

جولائی تا جنوری: جاری کھاتوں کے خسارے میں 27 گنا اضافہ

کراچی . . . . . مالی سال کے 7 ماہ کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ 27 گنا اضافے کے ساتھ 2 ارب 63 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2011ء سے جنوری 2012ء کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ 2 ارب 63 کروڑ ڈالر ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ 9 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا۔ جاری کھاتوں میں خسارے کی بڑی وجہ تجارتی خسارے کا بڑھنا ہے جو کہ 7 ماہ کے دوران3 ارب 58کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 10 ارب 69 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔ اس دوران سمندر پار پاکستانیوں نے 7 ارب 43 کروڑ ڈالر کی ترسیلات کیں ۔

مزید خبریں :