18 فروری ، 2012
کراچی . . . . . کے ای ایس سی کے ذمے سوئی سدرن کے گیس بلوں کا حجم 36 ارب روپے کی ریکارڈ حد پر پہنچ گیا، سوئی سدرن گیس کمپنی ذرائع کے مطابق ماہانہ بل بھی پورے ادا نہیں کیے جا رہے جبکہ کے ای ایس سی نے پچھلے ماہ ڈھائی ارب روپے کی بڑی ادائیگی کی اور اس کے باوجود بل نہ جمع کرائے جانے سے سوئی سدرن شدید مالی بوجھ کا شکار ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر پیٹرولیم کے دباوٴ کے باعث سوئی سدرن کے ای ایس سی کو بلوں کی عدم ادائیگی کے باوجود سپلائی جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ موجودہ صورتحال پر غور کیلئے 20 فرروی کو دونوں اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کے ای ایس سی نے واٹر بورڈ کے ذمے 14 ارب روپے کے بل براہ راست سوئی سدرن کو دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے تاہم واٹر بورڈ رقم ادا نہیں کر پا رہا۔