کینیڈا کے چڑیا گھر میں مادہ گوریلا کی اپنے بچے پر محبت نچھاور کرنے کی ویڈیو وائرل

کینیڈا کے کیلگری چڑیا گھر سے دل موہ لینے والی ایک  ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مادہ گوریلا اپنے بچے پر محبت نچھاور کررہی ہے۔

یہ محبت بھری ویڈیو سیاحوں نے بنائی ہے جو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ سمیٹ رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مادہ گوریلا نے پہلے اپنے بچے کو گود میں اٹھا کر سیاحوں کو دکھایا اور پھر بوسہ دے کر گلے سے لگا لیا۔

 سوشل میڈیا پر ہر دیکھنے والے نے اس ویڈیو کو مختلف کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جس میں کسی نے لکھا کہ مادہ گوریلا کے اس عمل نے 1994 میں بننے والی فلم دی لائن کنگ کے ایک سین کی یاد دلا دی تو کسی نے لکھا ہے کہ جانور بھی ہم انسانوں کی طرح محبت کا جذبہ رکھتے ہیں۔

مزید خبریں :