20 نومبر ، 2012
واشنگٹن. . . .امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امن کیلئے حماس کو اسرائیل پر را کٹ حملے بند کرنا ہوں گے۔وا ئٹ ہاوٴ س کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر اوباما نے مصری صدر محمد مرسی کو ٹیلی فون کیا ۔اس موقع پر صدر اوباما کا کہنا تھا کہ امن کیلئے حماس کو اسرائیل پر را کٹ حملے بند کرنا ہوں گے۔ صدرباراک اوباما نے اسرائیلی وزیر اعظم بیجمن نیتن یاہو کو بھی فون کیا۔صدر اوباما نے دونوں رہنماؤں سے فلسطین اور اسرائیل میں انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہارکیا۔