Time 03 اگست ، 2022
پاکستان

عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوئے: بلاول

عمران خان نے الیکشن کمیشن کو تحقیقات سے روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اختیارکیے مگر وہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئے: وزیر خارجہ کا بیان/ فائل فوٹو
عمران خان نے الیکشن کمیشن کو تحقیقات سے روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اختیارکیے مگر وہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئے: وزیر خارجہ کا بیان/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا چور قرار دے دیا۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان ملکی تاریخ کے سب سے بڑے چور ثابت ہوچکے ہیں اور کرپشن کے خلاف ان کا بیانیہ جھوٹا نکلا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کو تحقیقات سے روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اختیارکیے مگر وہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئے، جو شخص جھوٹا حلف نامہ الیکشن کمیشن کو دے وہ صادق اور امین نہیں ہوسکتا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی بنیاد ہی کرپشن پر رکھی گئی تھی، غیر ملکیوں سے فنڈز لے کر غیر ملکی سازش کا نعرہ لگانا پی ٹی آئی کی منافقت تھی جس کا پردہ چاک ہوچکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم اسی لیے چلائی کہ اپنی کرپشن کو چھپاسکے،غیر ملکیوں سے پیسے لے کر ملکی سیاست کو آلودہ کرنے والے عمران خان عوام کےمجرم ہیں۔

مزید خبریں :