کاروبار
18 فروری ، 2012

جولائی تا جنوری: کاشتکاروں کو 42 ارب روپے کے قرضے جاری

جولائی تا جنوری: کاشتکاروں کو 42 ارب روپے کے قرضے جاری

کراچی … نیشنل بینک نے رواں مالی سال کے 7 ماہ میں کاشتکاروں کو 42 ارب روپے کے زرعی قرضے فراہم کیے۔ نیشنل بینک کے ترجمان کے مطابق بینک نے رواں مالی سال کیلئے زرعی قرضوں کا ہدف 41 ارب روپے مختص کیا تھا جبکہ اب تک وہ 2 لاکھ57 ہزار کاشتکاروں کو 42 ارب 40 کروڑ روپے کے قرضے فراہم کرچکا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے لئے مجموعی طور پر زرعی قرضوں کا ہدف 280 ارب روپے مقرر کیا تھا جس میں سے بڑا حصہ نیشنل بینک نے کاشتکاروں کو فراہم کیا ہے۔

مزید خبریں :